پاک بھارت میچ میں کپتانوں کے درمیان پھر ہینڈ شیک نہیں کیا گیا 



(میاں افتخار رامے ) آج  آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو (پریماداسا اسٹیڈیم) میں دونوں کپتانوں ، پاکستان کے آغا سلمان اور بھارت کے سوریا کمار یادو  کے درمیان ہینڈ شیک نہیں کیا گیا۔

یہ واقعہ ٹاس کے وقت پیش آیا، جہاں روایتی طور پر کپتان ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، لیکن بھارتی ٹیم نے اپنی “نو ہینڈ شیک” پالیسی برقرار رکھی۔

یہ پالیسی ایشیا کپ 2025 سے شروع ہوئی تھی اور اب ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی جاری ہے، جس کی وجہ  2025 کی پاک بھارت جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے

گذشتہ روز بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں سوال پر کہا تھا کہ “ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کرو، کل دیکھیں کیا ہوتا ہےلیکن آج بھی ہینڈ شیک نہیں ہوا جس سے کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس سے سپرٹ آف کرکٹ متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *