
(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 222 رنز کا ہدف دے دیا،کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی۔ وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35 اور ایرون ہارڈی 20 رنز بنا کر نمایاں ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں، رچرڈ گلیسن نے دو جبکہ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس:
اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ جب شائقین آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، میچ میں مزہ آئے گا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ کافی خشک لگ رہی ہے، اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت اچھا لگا کہ تمشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی، کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں تاکہ تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل کیلئے ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔
پوائنٹس ٹیبل پوزیشنز:
خیال رہے کہ 17 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم نے گروپ میں پہلی پوزیشن جبکہ 13 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن رہی۔
فائنل الیونز:
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، ڈیون کونوے، سمیر منہاس، محسن ریاض، مارک چیپمین، حیدر علی، فہیم اشرف، کرس گرین، عماد وسیم، محمد حسنین اور رچرڈ گلیسن پر مشتمل ہے۔
پشاور زلمی میں کپتان بابر اعظم، محمد حارث، کوشل مینڈس، فرحان یوسف، مائیکل بریسویل، ایرون ہارڈی، افتخار احمد، عبدالصمد، خرم شہزاد، صفیان مقیم اور باسط علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس











Leave a Reply