صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیگ کروانے کا اعلان



(24 نیوز ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پروفیشنل فٹ بال لیگ کروانے جا رہے ہیں جس سے سب کو فائدہ ہوگا، پی ایس ایل اسٹائل نہیں، پی ایف ایف اسٹائل لیگ ہوگی۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کا سارا فوکس نیشنل مینز اور ویمنز ٹیم کو بہتر کرنے پر ہے، پاکستان کے پاس اس وقت ایک تجربہ کار کوچ ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا ہے، انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کیلئے منی پچز لگا رہے ہیں، دو پچز آچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل فٹ بال لیگ کرنے جا رہے ہیں جس سے سب کو فائدہ ہوگا،پی ایس ایل اسٹائل نہیں، پی ایف ایف اسٹائل لیگ ہوگی، پاکستان فٹ بال کی نئی لیگ فرنچائز کے بجائے کلب کی بنیاد پر ہوگی۔

صدر پی ایف ایف نے کہا کہ رمضان کی وجہ سے میانمار کے خلاف میچ سے قبل فرینڈلیز نہیں کر پا رہے، میچ کی تیاریوں کیلئے نولبرٹو سولانو نے قومی کیمپ جلد لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے خلاف اچھا کھیلا تھا، میانمار ہم پلہ ٹیم ہے، میچ جیت سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جو پلیئرز کھیلیں گے، اس کا فیصلہ کوچ نے کرنا ہے، سولانوں پر پورا اعتماد ہے اور فیڈریشن ان کو پورا سپورٹ کرے گی۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ فیفا سے تعلقات کی وجہ سے پی ایف ایف کیلئے کام آسان ہوگئے، انہوں نے کہا کہ فٹسال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے تھائی لینڈ میں میچ کھیلا، ساف چیمپئن شپ کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جای رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *