افغان بولر راشد خان نے ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم کردی



(24 نیوز )افغانستان کے کپتان راشد خان نے پیر کے روز ٹی20 کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ تاریخی کارنامہ افغانستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں یو اے ای کے خلاف دہلی میں حاصل ہوا جب راشد خان نے یو اے ای کے محمد عرفان کو اننگز کے 16ویں اوور میں آؤٹ کیا, یہ ان کے اسپیل کا آخری اوور تھا۔

راشد خان میچ کے آغاز پر 699 وکٹیں لے چکے تھے اور یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف وکٹیں نمبر 698 اور 699 حاصل کی تھیں، راشد خان نے 20 گیندوں پر صرف 17 رنز دیے۔ محمد عرفان ریورس سوئپ کھیلنے کی ناکام کوشش میں ہٹ وکٹ ہوئے۔

اگرچہ راشد خان نے یہ سنگ میل حاصل کر لیا انہوں نے جشن معتدل رکھا کیونکہ افغانستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے مزید جیت اور دیگر نتائج کی ضرورت ہے۔

ٹی20 کرکٹ میں وکٹیں لینے کے لحاظ سے راشد خان دیگر بولرز سے بہت آگے ہیں، ریٹائرڈ ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر ڈوائن براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 اگرچہ سنہ 2023 میں پیٹھ کے آپریشن کے بعد راشد خان کی فارم میں کمی آئی تھی لیکن انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 5 وکٹیں لے کر اپنی کلاس ثابت کی۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ،سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *