بھارت سے شکست پاکستانی شائقین کا سینئرکرکٹرز کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ



(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر قومی سکواڈ کے خلاف تنقید کا طوفان بپا ہے، پاکستانی شائقین نے بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد سینئرز کرکٹرز کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلیکٹرز پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں کونسا معیار ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے سب کچھ سامنے آ گیا، سینئر کھلاڑیوں سے ٹیم کی درگت بنانے سے بہتر تھا نئے کرکٹرز کو موقع فراہم کیاجاتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے قومی سلیکٹرز ن سےمطالبہ کیا کہ آئندہ میچوں کے لیے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی آئندہ میچوں کے لیے پرفارمنس کو بہتر بنایا جائے ۔

پاکستانی مداحوں نے بابراعظم، شاداب خان اور شاہین آفریدی کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کی تجویز پیش کی  تاکہ آئندہ میچوں کے لیے بہتر کارکردگی اپنائی جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ،سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *