
(24نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری کبیر تاج کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ ماجدہ کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اندرون لاہور کی گلیوں کو دیکھ کر شہباز شریف کو پرانی یادیں تازہ ہوئیں،کبیر تاج مسلم لیگ (ن) کے اہم کارکن اور حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی ہیں جو ان کے پولیٹیکل سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے احمد تاج اور کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی،حمزہ شہباز نے کبیر تاج کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ میری فیملی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبیر تاج کی فیملی کی خدمات ہمارے گھر کے لیے ناقابل فراموش ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شریف لوگوں کا کھیل ہےاور اقوام کی باہمی محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، محسن نقوی












Leave a Reply