
(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب سے کچھ دیر کے بعد شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شام ساڑھے6بجےکولمبو میں ہوگا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی فتحیاب ٹھہریں،تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑےمقابلے کے بارش سےمتاثر ہونے کےامکانات کم ہونے لگے،کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ریکارڈ کے اعتبار سے پاکستان پرحاوی ہے،دونوں ٹیمیوں کے درمیان اس فارمیٹ کےمیگا ایونٹ میں 8 مقابلے ہوئےجس میں سے 7 بھارت نےجیتے ہیں،صرف ایک میں پاکستان کو فتح ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 32 افراد ہلاک












Leave a Reply