انجری :سری لنکن باؤلر متھیشاورلڈ کپ سے باہر



(24 نیوز)سری لنکا کے متھیشا پتھیرانا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے, فاسٹ بولر کینڈی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق اسکین میں ان کی پنڈلی میں اسٹرین کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے باعث انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی بحالی کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایونٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔

متھیشا پتھیرانا کی جگہ 25 سالہ فاسٹ بولر دلشان مدھوشنکا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مدھوشنکا اس سے قبل بھی محدود اوورز کرکٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہیں نئی گیند کے ساتھ مؤثر کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے بولر باؤلنگ اٹیک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، خاص طور پر ایسے مرحلے پر جب ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اپنا اگلا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *