جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ تینوں ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیےگئے۔ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کثرت رائے سے ہوا، جوڈیشل کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کرنےکی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ کردیا، جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ بھی کثرت رائے سےکیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری بھی دے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلےکی سفارش واپس لے لی۔
اعلامیےکے مطابق ججز کے تبادلوں کے باعث خالی نشستوں کو صرف ٹرانسفر ججوں کے ذریعے پُر کیا جائےگا، تبادلوں سے پیدا ہونے والی نشستیں نئی تقرری کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔













Leave a Reply