کینیڈا کے ساتھ میچ؛ افغانستان کے 200 رنز کینیڈا کی 6  اوورز میں 3 وکٹیں گرگئیں


(24نیوز)  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلہ میں آج شب چنائی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں آج کینیڈا کے باؤلر افغانستان کے ابراہیم زدران کے سامنے بے بس ہو گئے۔ اوپنر آنے والے زردان نے  20 ویں اوور میں اپنی سینچری مکمل کرنے کی کوشش کی لیکن بس 95 رنز ہی کر پائے۔ انہوں نے آج بیٹ کیری کیا ہے۔  افغانستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں  200 رنز سکور کئے اور ان کی4 وکٹیں گریں۔اب کینیڈا کو میچ جیتنے کے لئے  رنز کا پہاڑ چڑھنا ہے کینیڈا کے  6اوورز میں 33 رنز بنے اور 3 وکٹیں گر گئی ہیں۔

کینیڈا کی بیٹنگ

کینیڈا نے 201 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے بیٹنگ کی ابتدا تیز رفتار سے کی اور  پہلےڈھائی اوور میں  25 رنز بنا لئے لیکن تیسسرے اوور کی چوتھی بال پر دلپریت باجوہ  13 کے انفرادی سکور کے ساتھ  آؤٹ ہو گئے۔ یہ مجیب الرحمان کی بال تھی۔ باجوہ نے  صرف 7 بالز کھیلیں اور 2 چھکے مارے۔

  نونیت ڈھلی وال کوئی رن بنائے بغیر چوتھے اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ ہو گئے۔

اب یم راج سمرا  17 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے  اور ان کے ساتھ ہرش ٹھکر آئے تھے۔

کینیڈا کی تیسری وکٹ  چھٹے اوور میں 33 رنز کے مجموعے پر ڈھے گئی جب  یوراج سمرا  17 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ عظمت اللہ اٹل کے ہاتھوں میں کیچ دے کر پویلین واپس چلے گئے۔ 

دلپریت نے ٹاس جیت کر مار کھانے کی آپشن لی

چدم برم سٹیڈیم میں ٹاس ہوا تو کینیڈا کے کیپٹن دل پریت باجوہ تاس جیت گئے۔ باجوہ نے ٹاس جیتنے کے بعد افغانستان کو بیٹنگ آفر کی اور خود کے لئے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن منتخب کی۔

افغانستان اور کینیڈا ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں ہیں۔ دونوں ٹیمیں گروپ سٹیج پر ہی فارغ ہو چکی ہیں اور آج رات ان کے آخری میچ سے صرف ریکارڈ بہتر ہو سکتے ہیں، مزید کچھ نہیں ہو گا۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کے اوپنرز  نبے مناسب رفتار سے  کھیل کا آغاز کیا،  چھٹے اوور کی تیسری گیند پر رحمت اللہ گلباز  30 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئے۔ گلباز نے 20  بالز سے 5 چوکے مارے۔

اسی اوور میں گلبدین نائب صرف ایک رن بنا کر آؤت ہو گئے۔  یہ جس کرن سنگھ کا اوور تھا۔

صادق اللہ اٹل نے ایک اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد  کھیل کو سنبھالا اور زدران کے ساتھ مل کر مجموعہ کو  144 رنز تک لے گئے۔ 16ویں اوور میں اٹل بھی جسکرن سنگھ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا سکور  44 تھا جو انہوں نے  32 گیندوں سے 2 چھکوں اور  2 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ  19 ویں اوور میں  175 کے مجموعے پر گری؛ عظمت اللہ عمرزئی  7 گیندوں سے  13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے  چھکوں کی فہرست مین ایک کا اضافہ کیا۔

  

ابراہیم زدران کی بیٹ کیری پرفارمنس

اوپنر ابراہیم زدران نے  میچ کی پہلی بال کھیلی اور آخری بال بھی کھیلی،  20 اوورز کی  120 بالز میں سے  56 کا سامنا زدران نے کیا۔

زدران نے دباؤ کے وقت تحمل کے ساتھ کھیلا اور دباؤ سے نکال کر ٹیم کو  200 کے لینڈ مارک سکور تک لے گئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی سینچری تک پہنچنے کی بہت کوشش کی لیکن  95 تک ہی پہنچے تھے کہ اوور تمام ہو گئے۔

زدران نے آج  5 چھکے مارے اور 7 چوکے مارے۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب

اس میچ کے بعد ابراہیم زدران کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انفرادی سکور  170 رنز ہو گیا۔ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچوں میں زدران صرف دس اور بارہ رنز کر پائے تھے اور امریکہ کے ساتھ میچ مین زدران نے  53  رنز کر لئے تھے۔

کینیڈا کی باؤلنگ

جسکرن سنگھ نے تنہا 3 وکٹیں لیں۔ ایک وکٹ  ڈیلون ہیلیگر نے لی۔ 

یہ بھی پڑھیئے: ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر8 مرحلے کی ٹیمیں مکمل، 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *