25 فروری۔۔۔؟ سرکاری ملازمین نے بڑافیصلہ کرلیا



( روزینہ علی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے منظور شدہ سپورٹس الاؤنس نہ ملنے  پر 25 فروری سے تالہ بندی کا فیصلہ کرلیا۔
یکم نومبر 2025 سے تمام سرکاری اداروں میں 85 فیصد ہاؤس ہائر نگ پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ میں اس حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا جس پرپاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے25 فروری سے تالہ بندی کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کو سپورٹس الاؤنس کی فراہمی شروع کر دی ہے جبکہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو مذکورہ سپورٹس الاؤنس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو تین خطوط لکھے ہیں جن میں اس پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ پہلے 50 فیصد سپورٹس الاؤنس دینے پر رضامند ہوئی،بعد میں اس میں کمی کرکے 20 فیصد دینے پر رضامند ہوئی جس پرملازمین نے این آئی آر سی سے رجوع کیا۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو ہدایت کی کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو سپورٹس آلاونس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے 25 فروری سے دفاتر کی تالہ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر8 مرحلے کی ٹیمیں مکمل، 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا
2024 میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ اجلاس میں گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کیلئے 150 فیصد سپورٹس الاؤنس اور 85 فیصد ہاؤس ہائر نگ کی منظوری دی گئی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *