ٹی 20 ورلڈکپ  کرکٹ شائقین کیلئے حیران کن پیشگوئی



( ویب ڈیسک ) بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن اور اب تک ناقابل شکست ہے مگر اس کے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ سپر ایٹ کل سے شروع ہو رہا ہے، اس مرحلے میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

بھارت جو نہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ہے بلکہ وہ رواں میگا ایونٹ میں نا قابل شکست بھی ہے، اس ٹیم کے بارے میں ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت سیمی فائنل نہیں کھیلے گی۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے مقامی نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے دعویٰ کیا کہ بھارت فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نیا خزانہ، ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

ٹیم انڈیا کی حالیہ فارم کے برعکس ان کا کہنا تھا کہ گروپ بی سے بھارت نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

محمد عامر نے اپنے دعوے کی توجیح پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے مرحلے میں دیکھیں تو سوائے پاکستان کے بھارت کی بیٹنگ کو تمام میچز میں مشکل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ مرحلہ بہت پریشر والا ہے اور اس میں سب تگڑی ٹیمیں ہیں، جس طرح جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *