
(حافظ شہباز علی)پاکستان ہاکی ٹیم کی نئی مجوزہ ٹیم انتظامیہ کے نام سامنے آ گئے، رولنٹ آلٹمینز ہیڈ کوچ ہوں گے، ان سے تنخواہ کے پیکیج پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہیں، مالی معاملات فائنل ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے، اظفر یعقوب معاون کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
ذرائع کے مطابق ابوذر امراو کو ٹیم کا ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے، پی سی بی کا ٹرینر اورفزیو بھی مینجمنٹ کا حصہ ہوگا، پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایک کوچ بھی ساتھ. ہوگا۔
ہاکی کھلاڑیوں کو آج لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا ٹریننگ کیمپ رات بارہ سے دو بجے تک رکھا گیا ہے، پاکستان کا بائیس رکنی سکواڈ ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گا۔
ایڈہاک صدر محئی الدین وانی نے ٹیم انتظامیہ کو کل اسلام آباد طلب کر لیا، ایڈ ہاک صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کی منظوری کے بعد اعلان جلد متوقع ہے۔
پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد اور خزانچی پرویز بھنڈارہ کے استعفے بھی منظور کر لئے گئے، صدر فیڈریشن طارق بگٹی نے کل مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صدر کے استعفے کے بعد سیکرٹری اور خزانچی نے بھی استعفے دے دئیے تھے، اعلی سطح پر دونوں عہدیداران کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟












Leave a Reply