
(24نیوز) گرین شرٹس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ گھر لانے کے بعد آرام نہیں کریں گے بلکہ دوسرے ہی دن ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش نکل جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے طے کردہ شیدول کے مطابق پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا مختصر ٹؤر کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل 8 مارچ کو ہو گا۔
گرین شرٹس 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچیں گے۔ ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن کرے گی۔
گرین شرٹس پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ کو کھیلیں گے، دوسرا میچ 13 مارچ کو کھیلیں گے اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ؛ آسٹریلیا نے دس اوورز میں عمان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
یہ تینوں میچ شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ مین ہوں گے۔
جولائی 2025 کے بعد یہ گرین شرٹس کا بنگلہ دیش کا دوسرا ٹور ہوگا۔
جولائی 2025 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی۔
مئی/جون 2025 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا ٹؤر کیا تھا۔
سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی یہ ہوم سیریز مہمان ٹیم کو وائٹ واش کی تھی۔
ی ہبھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا












Leave a Reply