
(ویب ڈیسک )انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دی ہنڈرڈ میں بھارتی ملکیت والی فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر منتخب نہیں کریں گی جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ لندن میں 11 اور 12 مارچ کو ہونے والی دی ہنڈرڈ کی پلیئر نیلامی کے دوران 4 بھارت سے وابستہ ٹیمیں مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سدرن بریو اور سن رائزرز لیڈز مبینہ طور پر پاکستانی کھلاڑیوں سے گریز کریں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 سے زائد پاکستانی کرکٹرز نے نیلامی کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار کھلاڑی 18 ممالک سے رجسٹرڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے آفر ۔۔؟رانا ثناء کا تہلکہ خیز بیان آ گیا
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان طویل سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں عموماً صرف عالمی مقابلوں میں آمنے سامنے آتی ہیں۔ اسی تناظر میں انڈین پریمیئر لیگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت عملاً بند ہے۔ اب جب کہ آئی پی ایل مالکان مختلف ممالک کی لیگز میں ٹیموں کے مالک بن چکے ہیں، پاکستانی کرکٹرز کے مواقع مزید محدود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مائیکل وان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ‘ای سی بی کو اس معاملے پر فوری قدم اٹھانا چاہیے۔ لیگ ان کی ملکیت ہے اور ایسا ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ملک کا سب سے جامع کھیل وہ نہیں ہو سکتا جو اس طرح کے امتیاز کی اجازت دے۔’
ای سی بی کے ترجمان نے کہا کہ دی ہنڈرڈ دنیا بھر سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور توقع ہے کہ 8وں ٹیمیں اس تنوع کی عکاسی کریں گی، گزشتہ سیزن میں صرف محمد عامر اور عماد وسیم اس لیگ میں شریک ہوئے تھے۔












Leave a Reply