عثمان طارق کا خوف  کیویز بیٹرز پر بھی چھا گیا  



( ویب ڈیسک )کولمبو میں آج سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

سپر ایٹ مرحلے کے اس پہلے میچ کے حوالے سے کیوی کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ایسی ہوتی ہیں کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے، ہمارے پلیئرز نے یہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لیے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں، بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انڈیا میں بولرز کے لیے چانسز کم تھے، ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں، عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:پاک نیوزی لینڈ ٹاکرا ،موسم کی بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

چیپمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں، ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے، ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سےزیادہ کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔

کیوی پلیئر نے مزید کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کرکے کھیلنا پڑتے ہیں، ہمارے پاس بھی بولرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، میچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں جبکہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں یہ نہیں کہہ سکتا۔

 
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *