سندھ اسمبلی میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب رانا شوکت نے اپنی ہی جماعت متحدہ قومی موومنٹ – پاکستان کے اراکین پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا شوکت نے ارکان شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ تھانے کی پولیس بلا کر ان کی ایف آئی آر درج نہ کرائی گئی تو وہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اسپیکر کا فوری اقدام
بیان کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوری طور پر پولیس کو ایوان میں طلب کر لیا اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو معاملے میں مداخلت کر کے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دیا۔
حکومتی یقین دہانی
صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے رانا شوکت کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم شارق جمال نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ باہمی معاملہ تھا جو حل ہو چکا ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔













Leave a Reply