ایک بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج نے نشانہ بنایا، جب انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خوارج اور خودکش بمبار کی موجودگی کے حوالے سے آپریشن جاری تھاحکام کے مطابق آپریشن کے دوران لیڈنگ گروپ نے ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر خودکش بمبار کے مذموم منصوبے کو ناکام بنایا، جس کا مقصد بے گناہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس بروقت کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم بعد ازاں خوارج نے خودکش دھماکہ خیز گاڑی لیڈنگ گروپ کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔
شہداء کی قربانی
اس حملے میں:
لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز (عمر 43 سال، ضلع مانسہرہ)
سپاہی کرامت شاہ (عمر 28 سال، ضلع پشاور)
شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ حکام کے مطابق دونوں جوان اپنی بہادری اور پیش قدمی کے لیے جانے جاتے تھے۔
افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان میں کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی حرمت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایسے حملوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، چاہے وہ کہیں بھی موجود ہوں۔
عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم استحکام کے وژن کے تحت آپریشنز پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔
حکام کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔













Leave a Reply