میٹرک میں ناکام طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، مفت ہنرمندی کورسز کا آغاز


حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام یا سپلیمنٹری آنے والے طلبہ کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے مفت ہنرمندی اور فنی تعلیم کے کورسز شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات 2024-25 میں ناکام یا سپلیمنٹری حاصل کرنے والے طلبہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔ یہ منصوبہ اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔

پروگرام کا مقصد

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد:

نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانا

فنی مہارتیں فراہم کرنا

روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ مستحق طلبہ کو اس پروگرام سے آگاہ کیا جا سکے اور وہ مفت فنی تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

 

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *