سُپرایٹ راؤنڈ؛ کولمبو میں میچ 7:40 تک شروع نہ ہوا تو اوورز کم کرنے کا آغاز ہوجائےگا



(ویب ڈیسک)  کولمبو میں  ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس ہونے کے بعد سے بارش ہو رہی ہے۔ ٹاس سے پہلے بھی دو گھنٹے سے بارش ہو رہی تھی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ   7:40 بجے تک بارش نہ رکی اور میچ شروع نہ ہوا تو میچ کے مقررہ اوورز کی تعداد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ 9 بج کر  46 منٹ تک میچ نہ ہوا تو میچ کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

میچ کے آفیشلز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ  اگر  گرینچ مین ٹائم  2:40pm  تک بارش نہ رکی تو میچ کے لئے مقرر  20/20 اوورز کی تعداد میں کمی ہونے کا آغاز ہو جائے گا۔ 

گرینیچ مین ٹائم 2:40  پر، پاکستان میں وقت رات 7:40  ہوتا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں  گروپ B میں ہیں، دونوں کے لئے آج کا میچ ہونا یکساں اہم ہے۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹ ملیں گے اور میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنت ملے گا۔ یہ ایک پوائنٹ  دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل مین جانے کے لئے رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی کے روزل کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوئی میچ اگر بارش وغیرہ جیسی رکاوٹ کی وجہ سے وقت ضائع ہو جانے کے سبب مختصر کر دیا جائے تو  کم از کم پانچ پانچ اوورز کا میچ ہونا لازم ہے۔ اگر ایک ٹیم کو کم از کم پانچ اوور یا زیادہ اوور کھیلنے کا موقع مل جائے لیکن بعد میں کھیلنے والی ٹیم کو پانچ اوور کھیلنے کا موقع نہ ملے تو میچ کو منسوخ کر دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو  ایک ایک پوائنٹ پر گزارا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا، ٹاس ہوتے ہی بارش ہو گئی 

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان اور نیوزی لینڈ آج سے پہلے کب آمنے سامنے آئے تھے؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *