وزیرِ خزانہ سے امریکی سیکرٹری تجارت کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق


وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری تجارت سے ملاقات ہوئی  ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔امریکا نے پاکستان کے آئی ٹی اور توانائی شعبوں میں دلچسپی کااظہار کیا ،اس کے علاوہ کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں بھی امریکی سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔

31 مارچ کو امریکاپاکستان تجارتی و سرمایہ کاری فورم منعقد ہوگا،فورم میں دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے امریکی محکمہ تجارت کو فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑے منصوبوں پر مزید بات چیت کا فیصلہ کیاگیا ہے،اقتصادی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *