
(24نیوز) آج شام کولمبو میں پاکستان کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا پہلا میچ ہے اور اس وقت کولمبو میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ میچ کچھ گھنٹے بعد شروع ہونا ہے لیکن تب تک بارش کے رکنے کا امکان کم بتایا جا رہا ہے۔
کولمبو میں اس وقت شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہو رہی ہے۔ آج اور کل بارش رہنے کی فورکاسٹ ہے۔ اس بارش سے ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ کا پہلا میچ واش آؤٹ ہو جانے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہے۔
پاکستان میں شام پانچ بجے کولمبو کی صورتحال
کولمبو میں پریما داسا سٹیڈیم پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ شہر کے باقی علاقے مبھی بارش میں بھیگ رہے ہیں۔ یہ تھنڈر سٹارم ہے جو کچھ دیر میں ٹل بھی سکتا ہے۔ بارش کی زد میں آنے والا علاقہ بدل بھی سکتا ہے لیکن آج شام ساڑھے چھ بجے تک اس کا اکمان بظاہر کم دکھائی دیتا ہے۔
کولمبو شہر میں اس وقت ٹمپریچر تقریباً 25°C سے 27°C (77°F سے 81°F) ہے جو معتدل موسم ہے لیکن زیادہ نمی کی وجہ سے یہ 28°C کے قریب محسوس ہوتا ہے۔
بارش کا امکان
80فیصد سے 100فیصد تک بہت زیادہ۔ خاص طور پر دیرشام کے لیے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کرکٹ پر اثر
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پریماداسا اسٹیڈیم میں (مقامی وقت کے مطابق 7:00 بجے) آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے میچ کو تاخیر اور منسوخ ہی ہو جانے کے اہم خطرہ کا سامنا ہے، بارش کا امکان کھیل کے لئے مقرر وقت کے دوران بھی بتایا جا رہا ہے۔
کولمبو میں موسم کی شارٹ ٹرم فورکاسٹ
اتوار، 22 فروری: مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش اور ابر آلود آسمان جس میں زیادہ سے زیادہ 27°C (81°F) اور 76%–94% بارش کا امکان ہے۔
اگلا ہفتہ: پیر یا منگل سے موسم صاف ہونے کی توقع ہے۔
پیر، فروری 23: صبح کے وقت بارش، پھر دن کے دوران آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہو جائے گا (ٹمپریچر 29 °C)۔
منگل کے بعد: زیادہ تر جمعہ تک دھوپ اور خشک، درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: رمضان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، افغان دہشتگرد کمانڈر اور ساتھی گرفتار












Leave a Reply