پنجاب میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری


پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز نے میت کو اسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سروس کے آغاز کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے سروس سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل کی سطح پر سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے جامع پلان طلب کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین میسر ہوگی جو اسپتال سے میت کو گھر منتقل کرے گی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کرکے یا اسپتال کے کاؤنٹر سے رابطہ کر کے مفت سروس حاصل کر سکیں گے۔

اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولرائز کرنے اور ان کے نرخ مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق میت منتقلی سروس کو اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر میت کو دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو مالی بوجھ سے بچانا اور انہیں فوری اور باوقار سہولت فراہم کرنا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *