میچ کے دوران خوفناک واقعہ  کھلاڑیوں کی دوڑیں ویڈیو وائرل



( ویب ڈیسک )میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ اسٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیو اور گراؤنڈ اسٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://x.com/RT_com/status/2025822045318357063?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2025822045318357063%7Ctwgr%5Ed519d7fcd6a93123bf37e6c4fe8522ff4187f118%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2801915%2Fmexico-gang-attack-during-womens-football-match-video-of-players-fleeing-the-field-goes-viral-2801915
 

 کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کو میکسیکو سے منتقل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز میں صرف چار ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *