ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کو فتح کیلئے 255 رنز کا ہدف



(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو فتح کے لیے 255 رنز کا ہدف دیا ہے ، زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں پر 254 رنز بنائے ، شمرون ہٹمائر 34 گیندوں پر 85 رنز بنا کر نمایاں رہےان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

 رومین پوویل نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے ، شرفانے ردرفورڈ نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ 

رومیرو نے 10 گیندوں پر 21 سکور کیے جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 سکور کیے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ زمبابوے کی ٹیم نے 20 رنز اضافی دیئے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، بریڈ ایوانز اور کریمر نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *