زمبابوے کے بولر بریڈ ایونز نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا



(ویب ڈیسک)زمبابوے کے فاسٹ  بولر بریڈ ایونز نے آئی ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ  قائم کردیا ہے۔

بریڈ ایونز ٹی 20 کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور  آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس تھا جنہوں نے 27،27 اننگز میں مسلسل شکار کیے تھے۔

بریڈ ایونز کے ریکارڈ کو خطرہ پاکستان کے سپنر عثمان طارق سے ہے جو مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج، کیا آپ اہل ہیں؟فوراً چیک کریں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *