
(روزینہ علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے،محی الدین وانی کی ٹیم مینجمنٹ سے بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی،صدر ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔
محی الدین وانی کاکہناتھا کہ ہاکی میں کھویا مقام واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، ملک کا نام روشن کریں، ہرممکن سہولیات دینگے۔
ایڈہاک صدر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیااور واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں، باقی معاملات پی ایچ ایف سنبھالے گی،ان کاکہناتھا کہ کھلاڑیوں کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی ، کھلاڑیوں پر کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، پی ایچ ایف لاجسٹکس، کوآرڈینیشن اور دیگر آف فیلڈ امور کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔
محی الدین وانی نے کہاکہ کھلاڑی دنیا میں پاکستان کے سفیرہیں، اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کریں، اچھے اور غلط فیصلوں کا ذمہ دار خود ہونگا، کھلاڑی ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ کریں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈمیں بہتر نتائج کیلئے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ












Leave a Reply