بھارت کی شکست پرڈیوڈ ملر کا چونکا دینے والا ردعمل سامنے آگیا 



 ( ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی اور کامیابی کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ بھارت کو شکست دی جا سکتی ہے۔

بھارت کے خلاف 63 رنز بنا نے والے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک پختہ اور تجربہ کار ٹیم ہے جو دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ہدف گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ میں رنر اپ رہنے کے بعد اس بار ایک قدم آگے بڑھنا ہے۔

 دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے بس ہمیں اچھی بیٹنگ، اچھی باؤلنگ اور اچھی فیلڈنگ کرنی ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں اتوار کو کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر بھارت کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ توڑ تے ہوئے بھارت کے لیے اگلے مرحلے کے لیے مشکلات کھڑی کردی۔

بھارتی ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف اور یکم مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کا مقابلہ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 1 مارچ کو زمبابوے سے ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *