خطرناک عمارتوں والے تمام اسکول فوری خالی کرنے کا حکم


محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں خطرناک اور جزوی خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے اور سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام ضلعی اتھارٹیز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی انہیں ایسی عمارتوں میں بٹھایا یا پڑھایا جا سکے گا۔

محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام خطرناک یا جزوی خطرناک سرکاری اسکول عمارتوں پر واضح سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی واقعے کی صورت میں طلبہ کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور اسکول کے ہیڈ ٹیچر پر عائد ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *