
(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کا انتہائی اہم میچ آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے یہ میچ ہر صورت جیتنا پڑے گا۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد آج وہ سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا تاہم دباؤ زیادہ میزبان ٹیم پر ہے کیونکہ وہ ایونٹ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی ۔۔۔ کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی
پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے لئے شائقین آج کے میچ میں سری لنکا کو سپورٹ کریں گے ۔












Leave a Reply