
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون کے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے
اس جیت کے ساتھ اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل الیون کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری ٹاپ ٹیم بن گئے ہیں۔ ٹاپ ٹیم پشاور زلمی ہے۔ آج کا میچ ہار کر ملتان سلطانز سیمی فائنل کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئے، چوتھی ٹیم حیدرآباد ہیں۔
نیشنلسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 36، محسن ریاض 25، ڈیوون کانوے 18، حیدر علی 13، فہیم اشرف 11 اور سمیر منہاس 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرس گرین 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹر سڈل، محمد اسماعیل، محمدعمران اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 31، صاحبزادہ فرحان 30، اسٹیون اسمتھ 30، جوش فلیپی 11، کپتان ایشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، کرس گرین، فہیم اشرف، شاداب خان، سلمان ارشاد اور سلمان مرزا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11: حیدرآباد نے راولپنڈیز کو 103 رنز سے ہراکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
یہ بھی پڑھیئے: کتوں کو گھر سے باہر لانے کیلئے زنجیر، پٹہ، ویکسی نیشن لازمی، ہر کتے کی رجسسٹریشن ہوگی












Leave a Reply