بنگلہ دیش پاکستان  سے  پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے ٹیم سامنے لے آیا



(ویب ڈیسک)  بنگلہ دیش پاکستان  سے  پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے ٹیم سامنے لے آیا۔

پہلے پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے لئے جو ٹیم اناؤنس کی گئی ہے اس میں بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ دو نئے پلئیرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے جس  15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، اس کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ دو نئے کھلاڑیوں  کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 کپتان نجم الحسن شانتو کے ساتھ مہدی حسن میراز نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹیم میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، مومن الحق، شادمان اسلام اور تجربہ کار آل راؤنڈر شامل ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلرز تسکین احمد اور شوریف الاسلام کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

 نئے  کھلاڑیوں میں تنزید حسن اور امیت حسن شامل ہیں۔ تنزید حسن پہلے ہی محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکے ہیں، جبکہ امیت حسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ اوسط کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی دکھا کر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *