پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیر احمد کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔













Leave a Reply