کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج، فائرنگ سے 8 مظاہرین جاں بحق


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا قونصل خانے کے قریب فائرنگ سے چھ مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں، یہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

اسی طرح بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *