
(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 کے 39 ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین راولپنڈیز کو 103 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی جبکہ اس نتیجے کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پی ایس ایل الیون میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی، حیدرآباد کنگز مین نے چوتھی ٹیم کی حیثیت سے ٹاپ فور میں رسائی حاصل کرلی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا، جواب میں راولپنڈیز کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز کی پہلی گیند پر 136 پر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے پہلے راولپنڈیز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، حیدر آباد کنگز مین نے 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے، حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کیلئے راولپنڈیز کو 158 رنز سے کم تک روکنا تھا، جسے انہوں نے 136 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ایونٹ کی ناقابل شکست پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی سے ملا 200 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 3 گیندوں پہلے حاصل کر لیا تھا۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، یوں پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شاندار بولنگ پرفارمنس پر حیدرآباد کے حنین شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع












Leave a Reply