ابو ظہبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ



(ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر   انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے برطانوی حکومت سے ہنگامی مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے ابو ظہبی میں شیڈول پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ کر دیا ہے۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور آفیشلز کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور موجودہ حالات میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بورڈ کے مطابق سکیورٹی رپورٹس اور حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں دبئی کے معروف علاقے پام جمیرہ میں سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے بعد خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اسی تناظر میں ابو ظہبی میں جاری انگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے مقابلہ ابو ظہبی میں کھیلا جانا تھا تاہم بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت سے منسوخی پر اتفاق کیا، میچ کے نئے شیڈول سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی لاریجانی

ادھر انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق بھارت روانہ ہوگی جہاں وہ سیمی فائنل میں شرکت کرے گی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کی سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ فیصلے بھی اسی بنیاد پر کیے جائیں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *