
(24 نیوز) نئی دہلی میں کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم نے 2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 18 رنز بنا لئے ہیں زمبابوے کے آؤٹ ہونیوالے بلے باز مارومانی تھے جو 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمبابوین کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آج پروٹیز کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی ۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:ابھی میری کرکٹ باقی ہے؛عثمان قادرنےریٹائرمنٹ واپس لے لی












Leave a Reply