آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست تو دے دی، مگر اس کے باوجود قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سری لنکا 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز تک پہنچ سکی، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
آل راؤنڈرز کی ناکامی مہنگی پڑ گئی
رواں ورلڈ کپ میں نام نہاد آل راؤنڈرز کی کارکردگی ٹیم کے لیے سوالیہ نشان بنی رہی:
شاداب خان نے پورے ایونٹ میں 118 رنز بنائے اور صرف 5 وکٹیں حاصل کیں۔
سلمان علی آغا 7 میچوں میں محض 60 رنز بنا سکے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد نواز نے 7 میچوں میں صرف 15 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔
صائم ایوب نے 6 وکٹیں تو لیں مگر بطور اوپنر صرف 70 رنز بنا سکے۔
سنسنی خیز جیت، مگر ادھورا سفر
اگرچہ سری لنکا کے خلاف فتح نے امید کی کرن ضرور جگائی، مگر گروپ مرحلے میں ناقص کارکردگی اور اہم میچوں میں کمزور نتائج پاکستان کے لیے مہنگے ثابت ہوئے۔
یوں ایک بار پھر گرین شرٹس بڑے ایونٹ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔













Leave a Reply