
(24 نیوز)لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے کیلنڈر کا اعلان کر دیا، لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس عبد الستار راہی کی صدارت میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے دفتر راوی بلاک اقبال ٹاؤن میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر پاکستان ویٹ لفٹنگ ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عمران بٹ کی جانب سے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، لاہور کی تمام ملحقہ کلبوں کے نمائندہ مرد اور خواتین ممبران نے بھرپور شرکت کی، میڈم نزہت جبیں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
کیلنڈر کے مطابق سینئر لاہور ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر قیصر افتحار کی نگرانی میں ( ART Club) فورٹ روڈ پر اپریل کے وسط میں ہوگا۔
نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم میں عبداللہ سہیل بٹ اور نائلہ مقصود بٹ کی زیر نگرانی مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ، وومین کوچنگ اور ریفریز اینڈ اینٹی ڈوپنگ کورسز کا اہتمام ہوگا۔
14اگست کے موقع پر جشن آزادی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ زیرانتظام مسلم ہیلتھ کلب شاد باغ، سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ادریس بٹ کی نگرانی میں ہوں گے جبکہ ستمبر میں جونیئر لاہور یوتھ چیمپئن شپ کے مقابلے ہجویری کلب کلمہ چوک عاصم اکبر اور خاور علی کی نگرانی میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :8 پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ












Leave a Reply