فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات،ایران حملوں کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔افواجِ پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال اور اس کے علاقائی اثرات پر گفتگو کی گئی۔

خطے کی صورتحال پر مشاورت

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی قیادت سے مشاورت کے لیے حجاز مقدس پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اسٹریٹجک دفاعی تعاون اور حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

امن و استحکام پر زور

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلاجواز جارحیت خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ ایسے اقدامات امن مذاکرات کے امکانات کو محدود اور بحران کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

ایران سے دانشمندانہ حکمت عملی کی توقع

ملاقات میں دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ ایران موجودہ صورتحال میں دانشمندی اور محتاط حکمت عملی کا مظاہرہ کرے گا تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور بحران کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

پاک سعودی تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *