(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نیوز چینل کے صحافی شاہد ہاشمی کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم جب سری لنکا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیل رہی تھی تو پاکستان مین بعض لوگ ٹیم کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے رہے، صحافی شاہد ہاشمی نے تو حد ہی کر دی، اس نے ایک بے بنیاد افواہ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “بائیں ہاتھ سے بال کرانے والے فاسٹ باؤلر” نے سری لنکا میں ہوٹل کے سٹاف کی کسی خاتون کو ہراساں کیا اور ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس فیک رپورٹ مین دعویٰ گھڑا گیا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا کے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑی نامناسب رویے میں ملوث تھا اور ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو باضابطہ شکایت کی تھی۔ اس فیک اور مکمل من گھڑت “خبر” کو نیوز چینل نے نشر کیا اور اس کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیا گیا۔
اس سنگین نوعیت کی فیک خبر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری ایکشن لیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ لیکن اس فیک خبر سے قومی کھلاڑی کی سبکی ہوئی۔ بورڈ نے کہا تھا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی جھوٹی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Agenda driven fake news targeting the character of our players is unacceptable and will not be tolerated. The reporter must publicly apologize without delay; failing which, the PCB will take all necessary steps to ensure such malicious conduct is dealt with firmly and nipped in…
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2026
اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے فارغ ہوتے ہی فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نیوز چینل سے نشر کی جانے والی جھوٹی خبر پر یہ خبر گھڑنے والےصحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسی ہی ایک فیک خبر ای ایس پی این نے بھی شائع کی تھی۔ بھارت سے آپریٹ کی جانے والی اس نیوز آؤٹ لیٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے “ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کمزور کارکردگی دکھانے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے فی کس جرمانہ کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں نہ تو کارکردگی خڑاب تھی اور نہ ہی پی سی بی نے کسی کو کوئی جرمانہ کیا تھا، حتیٰ کہ پی سی بی نے تو ٹیم کے کیپٹن کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا
اب سلمان مرزا نے بھی سوشل پلیٹ فارم ایکس پر خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میڈیا میں ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے اور وہ اس قسم کی سستی صحافت کی مذمت کرتے ہیں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس غیر تصدیق شدہ خبر نشر نہیں کرسکتا۔
سلمان مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے چکا ہے اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔
سلمان مرزا نے کہا، اس طرح کی فِلتھی رپورٹنگ پر پابندی لگنا چاہئے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی ائیرسٹرائیکس کی نئی لہر، اسرائیل پر دوپہر تک چھ میزائل حملے، ٹرمپ کی آج شدید حملوں کی وارننگ












Leave a Reply