جنوبی افریقا کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے



(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیم جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ ملر نے یکساں پالیسی نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 دوسری طرف ملک واپسی کے انتظار میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اپنی بے بسی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ آئی سی سی سے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ 
ڈیوڈ ملر نے کہا کہ یہ کافی مزاحیہ سی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جو ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقا سے بعد میں ایونٹ سے باہر ہوئی وہ آج رات چارٹرڈ طیارے پر واپس جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے،  آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

ڈیوڈ ملر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دن سے وطن واپسی کی فلائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر وطن واپسی کے حوالے سے تنقید کرچکے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *