ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم



 ( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کا ایکشن اب کراچی منتقل ہو چکا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے ٹیم کے لیے نئے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  ابرار احمد نے کہا کہ ٹیم پہلے مرحلے کو بھلا کر کراچی میں نئی شروعات کرنا چاہتی ہے کیونکہ لاہور میں ابتدائی مرحلہ ان کے لیے توقعات کے مطابق نہیں رہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کی وکٹیں اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور وہ یہاں سے اپنی مہم کا کامیاب آغاز کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو گا یا سستا۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی

ابرار احمد کا کہنا تھا کہ کچھ میچز ایسے تھے جو ٹیم جیت سکتی تھی لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ میں غلطیوں کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد اور کراچی کے خلاف میچز میں بھی ٹیم کے پاس جیت کے مواقع موجود تھے تاہم وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔

دی ہنڈریڈ میں شمولیت اور اس پر ہونے والی گفتگو پر ابرار نے کہا کہ میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، چاہے میں کہیں بھی کھیلوں، میری توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہوتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *