ٹرمپ کو شکست ایران نے میدان میں فتح کا جھنڈا گاڑھ دیا



(ویب ڈیسک)ایران کے سنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی جوڈ ٹرمپ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 32 کھلاڑی حسین وفائی نے شیفیلڈ کے کروزبل تھیٹر میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اپنی کیریئر کی اہم ترین کامیابی حاصل کی۔ 
میچ کے دوران انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد وفائی نے فائنل فریم میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے جوڈ ٹرمپ کو 13-12 سے شکست دی، فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کے دوران ٹرمپ کو برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے تاہم وفائی نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا، ہوشربااضافہ
آخری فریم میں ٹرمپ کو جیت کا موقع ملا مگر ایک غلط شاٹ کے بعد وفائی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جب کہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسین وفائی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ ان کے لیے ذہنی طور پر انتہائی مشکل رہے ہیں اور انہوں نے کئی بار سوچا کہ آیا انہیں ٹورنامنٹس میں حصہ لینا چاہیے یا نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک اور عوام کے لیے کھیل رہے ہیں تاکہ سنوکر کے ذریعے انہیں خوشی دے سکیں۔ وفائی نے کہا کہ وہ اپنے کیو کے ذریعے کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کے لوگوں کو خوشی ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ایرانی پرچم کو دیکھے اور یہ محسوس کرے کہ مشکلات کے باوجود ایران کے کھلاڑی عالمی سطح پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کو رگڑا لگا دیا، قیمتوں میں بڑی کمی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *