
(روزینہ علی) انڈر 18 ہاکی چیمپین شپ میں کھلاڑیوں کو خیراتی کھانا فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد نجی ٹرسٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو لنگر کھلائے جانے پر سوالات اٹھ گئے۔ پاکستان ہاکی لورز نے ایڈہاک صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، ہاسٹل میں خیراتی کھانے کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی فلاح کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، انتظامات پر شدید تنقیدکی جارہی ہے۔
کھیلوں کے میدان میں ایسے انتظامات کو شرمناک قراردیتے ہوئےکھلاڑیوں نے منتظمین کے خلاف نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات؛جے ڈی وینس اسلام آباد کیلئے روانہ کتنے بجے پاکستان پہنچیں گے؟اہم خبر آ گئی












Leave a Reply