ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیاایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل



(24  نیوز )ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا،امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل   نے بیان میں کہا کہ ابھی تک امریکا کی نئی تجاویز کا جواب نہیں دیا،ایرانی قوم کے مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کا بیان میں کہناتھا کہ جب تک دشمن بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا،آبنائے ہرمز کی بندش جاری رہے گی،جو جہازبھی آبنائے ہرمز سے گزرے گا اسے فیس دینا ہوگی،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت ہمارے مقرر کردہ راستوں کے مطابق ہوگی۔

ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کی ذمہ داری ایران کے پاس ہے،یا تو  مذاکرات میں ہمیں ہمارے حقوق ملیں گے، یا پھر ہم جنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *