کئی کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات کی شہریت مل گئی نام سامنے آ گئے



(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سپورٹس کی ترقی اور امارات میں سپورٹس کلچر کو پھیلانے کے لئے دوسرے ملکوں سے کھلاڑیوں کو امارات کی شہریت دینے کا سلسلہ کرکٹ میں بھی شروع ہو گیا۔ امارات  کی ریاست نے کئی کرکٹرز کو شہریت عطا کر دی ہے۔ ان میں پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ادیب عثمانی، خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا  کو نیچرلائزیشن پالیسی کے تحت  متحدہ عرب امارات  کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ ک رکٹر پاکستان اور بھارت کے شہری تھے۔ اب وہ متحدہ عرب امارات مین شہریت حاصل کرنے والے اولین کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے  فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت  متحدہ عرب امارات آ کر امارات کی کرکٹ ٹیم میں کھیلتے ہیں لیکن ان کے پاس امارات کی شہریت نہین ہوتی۔

 اب یہ پانچ کرکٹر  امارات کے  شہری اور پاسپورٹ ہولڈر  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلیڈئیٹرز کی پٹائی، بابرِاعظم کی سینچری، مینڈس کے 83, زلمی نے 118رنز سے میچ جیت لیا 

یہ سب کرکٹر  اس وقت متحدہ عرب امارات کی 17 رکنی ٹیم  کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچ کھیلنے کے ساتھ  تین ملکوں کی ون ڈے کرکٹ سیریز بھی کھیلے گی۔ 

شہریت عطا کئے جانے کے بعد  اجے کمار نے کہا کہ جس وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈیز کراچی کنگز کا  بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب، ریکارڈ ٹوٹے گا یا نہیں؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *