بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز 16 رکنی سکواڈ میںکون کون شامل ؟



(حافظ شہباز)بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ چار نئے کھلاڑی بھی سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
سکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں،قومی ٹیسٹ سکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔
کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی،ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیاہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور؛ اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد،محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی قومی سکواڈ میں شامل ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *