
(24نیوز) پنجاب میں کتوں کو گھر سے باہر لانے کے لئے پٹہ اور زنجیر ڈالنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ گھروں پر پالے گئے کتوں کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن بھی لازمی کر دی گئی۔
پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اب کتا پالنے والوں کو اپنے کتے کی عمر، نسل، ویکسی نیشن کی تفصیلات مقررہ فارم پر بھر کے حکومتی ادارہ کو جمع کروانا ہوں گی۔رجسٹریشن فارم جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے ، رجسٹریشن فارم جاری کر دیا گیا ہے۔
اب تمام گھروں، کارخانوں، زرعی فارمز، باغات اور ڈیروں پر کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم میں کتے کی نسل ، اس کی ویکسی نیشن اور دیگر کئی تفصیلات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پالتو کتوں کی ویکسینیشن پہلے بھی لازمی تھی، نئے رجسٹریشن فارم میں بھی ویکسی نیشن کا ذکر ہے۔ ویکسی نیشن کے لئے شہریوں کو لائیو اسٹاک اداروں سے بھی سہولتیں مل سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ عوامی مقامات پر کتوں کو” آزاد” رکھ کر گھمانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں گھر سے باہر لانے کی صورت میں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیا کے ایتھلیٹ ساوےنے لندن میراتھن میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا












Leave a Reply