
(حافظ شہبازعلی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہناتھا کہ رائیلی روسو کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا ۔
لاہور قلندرز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل کاکہناتھا کہ اب ہمیں دووسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی کمی تھی ۔
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہاکہ شاہین اور حارث ٹاپ باؤلرز ہیں انہوں نے اچھی باؤلنگ کی اور ریورس سوئنگ بھی ہوا۔ پورے ٹورنامنٹ میں ہم درست کمبی نیشن نہیں بناپائے۔ میں اس سال اپنی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں ۔ان کاکہناتھا کہ ہم نے ابرار احمد کو مشکل صورت حال میں استعمال کیا ہے اور انہوں نے بہتر باؤلنگ کی ۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا 22 اور 23 اپریل کیلئے ججز روسٹر جاری، کون مقدمات کی سماعت اور کون چیمبر روک کریگا؟جانیے











Leave a Reply